Monday, February 7, 2011

پاکستان اور کشمیر کا ہاہمی رشتہ جسد و روح جیسا ہے, یوم یکجہتی منانے پرحکومت پاکستان اور عوا م کے مشکور ہیں: قائمقام چیئرمین سالویشن مومنٹ



سرینگر، 5فروری -- جموں کشمیر سالویشن موومنٹ نے پاکستان کی طرف سےتحریک آزادی کشمیر اور کشمیری عوام کی بھر پورہ حمایت کےلئے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستانی حکومت اور عوا م کا شکریہ ادا کیا ہ
ے۔تنظیم کی طرف سے جاری یوم یکجہتی کشمیر کی ضمن میں اپنے خصوصی بیان میں سالویشن موومنٹ کے قائمقام چیئرمین الطاف احمد بٹ نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کےلئے تحریک کی حمایت میں پاکستان کی متواتر اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت اور اس سلسلے میں اظہار یکجہتی کےلئے کشمیری حکومت پاکستان اور عوا م پاکستان کے مشکور ہیں۔
نہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کے اس مسئلہ کی حمایت میں مشکلات جھیلتے ہوئے ہر سطح پر تنازعہ کشمیر کو اجاگر کیا۔الطاف بٹ نے کہا کہ حصول حق خود ارادیت تک مزاحمت تحریک کشمیر پوری شد و مد کے ساتھ جاری رہے گی اور پاکستان اور کشمیر کا ہاہمی رشتہ جسد و روح جیسا ہے جو جغرافیائی اور ایمانی بنیادوں سے اور زیادہ مستحکم ہے اور غیر متزلزل بھی۔انہوں نے بیان میں کہا کہ پاکستان کی طرح تمام اہل اسلام کو ایمان کا تقاضا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو بھارت کی غلامی سے نجات دلانے کے لئے ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ امن کےلئے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلاءضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوب ایشیائی خطے کے استحکام کےلئے مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے با معنی مذکرات شروع کرنے چاہیے۔ قائمقام چیئرمین نے شہیدزاہد فاروق کو ان کی پہلی برسی موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہداءکشمیر کا لہو کبھی بھی رائیگان نہیں جائے گا،شہداءکے قربانیوں کی بدولت ہی آج مسئلہ کشمیر کی گھونج عالمی سطح پر سنائی دی جارہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔

No comments:

Post a Comment