Wednesday, July 17, 2013

 سینئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ نے کولکتہ سیشن کورٹ کی طرف سے گرفتار کئے گئے شیخ عمران اورشیخ فرحت سرینگر کے حق میں عمر قید سزا کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدلیہ کی یکطرفہ فیصلہ سنا کر کشمیریوں کو مسلسل قیدخانوںکی زینت بنا کر بھارت ظلم و جبر اور مذموم حربے استعمال کر کے اپنے قبضے کو دوام بخشنے کی کوشش کر رہا ہے ان خیالات کا اظہارظفر اکبر بٹ نے متاثرہ فیملیز کے گھرواقع بمنہ اور کرفلی محلہ سرینگر جا کر اُن کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیااوراس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں معصوم کشمیری نوجوانوں کو اُن کے والدین کے مطابق رات کے وقت گھروں سے گرفتار کیا گیا اور کشمیر سے سینکڑوں کلومیٹر دور کولکتہ میں ان کی ضبطی دکھا کر کشمیری نوجوانوںکے خلاف ایک مکروہ اور منصبوبہ بند سازیشوں کے تحت قتل عام کیا جاتا ہیں یا تو عمر قید کی سزا سُنا کر زندانوں کی زینت بنایا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے مذموم حربوں سے تحریک آزادی کو دبایا جا سکتا اور نہ ہی ختم کیا جا سکتا ہے ۔اُنہوں نے حالیہ دنوں بیرون ریاست میں قتل کئے گئے نواب بازار سرینگر اور لارسن گاندربل کے دونوں نوجوانوں کے ردعمل میں پر امن مظاہرین کیخلاف مہلک ہتھیار( پیلٹ گن اور پیپرگن) کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں پر بلا جواز طاقت کے استعمال سے زیادہ دیر تک عوام میں خوف و ہراس پیدا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ظفر اکبر نے بین الاقوامی حقوق البشر تنظیموں اور پورپی یونین کے ساتھ ساتھ بھارتی سیول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں پر ہو رہے ظلم و جبر پر اپنی خاموشی توڑ دیں ۔چیرمین موصوف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ظلم و جبر کی کاروائیوں سے کشمیری نوجوانوں کو سیاسی راستے کو استعمال کرنے سے زبردستی روکا جا رہا ہے ۔ جو کہ قابل مذمت اور افسوسناک امر ہے۔ اس موقعہ پر موصوف کے والدین کو یقین دلایا کہ حریت کانفرنس اس ظلم و جبر کے خلاف ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی۔
..................................................................................................................................................................
Senior Hurriyat leader & chairman JKSM zaffar akber bhat along with delegation visited the residents of victim families at bemina and karfali mohalla Srinagar of two youths Sheikh Farhat and sheikh Imran who have been awarded life imprisonment by Kolkata court. While expressing solidarity with the families Zaffar akber accused new Delhi of “persecuting kashmiri’s on fake charges to quell their peaceful straggle for right to self-determination “.He shows strong resentment over the life imprisonment in favour of innocent Kashmiri youths sheikh farhat and sheikh Imran awarded by a kolkatta court.zaffar assured the victim families that we will fight for the justices together and will utilize all ways under the court of law.zaffar akber appealed to the International community and human rights watch to approach the Govt. of India to release of all Kashmiri detenues including sheikh Farhat and sheikh Imran. 

No comments:

Post a Comment