Monday, October 19, 2009

کل جماعتی حریت کے سینئر رہنماوسربراہ جموں کشمیر سالویشن ظفر اکبر بٹ نے کہا کہبھارت کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے۔بھارتی حکومت کشمیریوں کو روز گاراور ملازمتیں چھین کر انہیں معاشی مسائل سے دو چار کررہی ہے بھارتی وزیر داخلہ چدمبرم کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں پری پیڈ موبائل سمیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے پر شدیدرد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ بھارت کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے
کہ وہ کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے۔بھارتی حکومت کشمیریوں کو روز گاراور ملازمتیں چھین کر انہیں معاشی مسائل سے دو چار کررہی ہےان خیالات کا اظہار سالویشن موومنٹ کے سربراہ ظفر اکبر بٹ نے گزشتہ روز یہاں محکمہ کمیونکیشن سے وابستہ افراد کے والدین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے پری پیڈ سمیں بند کرنے کا اعلان سراسر کشمیریوں کے ساتھ تعصب پر مبنی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں پری پیڈ موبائل سمیں سکیورٹی کےلئے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ پری پیڈ سمیںہو یا پوسٹ پیڈ دونوں کا ریکارڈ محکمہ کیمونکیشن کے پاس محفوظ رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ ریاست کے عوام کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کے درپے ہے اسلئے ایسے اقدامات کررہی ہے، یہ کوئی نیا سلسلہ نہیں ہے اس سے قبل بھی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سلک فیکٹری کے ہزاروں ملازمین سے روز گار چھینا گیااور ہزاروں خاندانوں کو مشکلات سے دوچار کیا گیا۔ظفر بٹ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات اور دوغلی پالیسی ہے ےاد رہے اس وقت مقبوضہ ریاست میں37 لاکھ افراد پری پیڈ سمیں استعمال کررہے ہیں۔ ظفر اکبربٹ نے انڈین پریمیر لیگ میں حصہ لینے والے دو کشمیری کرکٹرز کی بنگلور میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو بانہال ٹنل تک محدود کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ریاستوں میں تجارت اور تعلیم حاصل کرنے والے کشمیریوں کو بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، حالیہ واقعہ سے ثابت ہوگیا کہ بھارت کشمیریوں کو بانہال تک محدود کرکے معاشی طور مفلوج کرنا چاہتا ہے۔

No comments:

Post a Comment