Sunday, January 17, 2010

جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔۔ ظفر اکبر بٹ

کل جماعتی حر یت کانفرنس سے وابستہ تنظیم جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیر مین ظفر اکبر بٹ کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں کشمیری آزادی پسند رہنماشہید کمانڈر اختر رسول ولد غلام رسول صوفی ساکنہ ملہ باغ سرینگر کو اُنکی 18 ویں برسی کے موقعہ پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاءنے شہداءکے مشن کو اس کے منطقی انجام تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا بھارت بے رحمی سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے میں مصروف ہے تاہم انھوںنے کہاکہ جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔انھوںنے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے منسلک نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے جنوبی ایشیاءمیں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کا ضامن ہوگا

شہداءکو خراج عقیددت پیش کرنے کے سلسلے میں سالویشن مومنٹ کی ا تقریب کا انعقاد تنظیم کے صدر دفتر واقع چھانہ پورہ پر کیا ظفر اکبر بٹ نے شہید کمانڈر اختر رسول ولد غلام رسول صوفی ساکنہ ملہ باغ سرینگر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید موصوف نے LLB کی ڈگر ی حاصل کرنے کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کے خاطر اپنے آپ کو قربان کیا ۔شہید ایک تحریکی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے خاص کر اُنکی والدہ محترمہ ایک دیندار خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ صبر و پیکر کی بہترین نمونہ ہے جنہوں نے اپنے دو لخت جگروں کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے قربان کر دیا ۔ہم اُنکے جذبی ایثار اور ہمت و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ ہمارہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم عظیم شہیدوں کے عظیم مقصد کو حاصل کرنے کی جدو جہد کو ان جاری رکھیں جب تک نہ منزل و مقصود تک پہنچ جائے نگے ۔ظفر اکبر بٹ نے اس موقعہ پر شہید اختر رسول کے ساتھ ساتھ اُنکے دیگر ساتھیوں جس میں شہید نعیم احمد ،شہید خالد اسلام ،شہید ذالقرنین ،شہید شاہین ،شہید جنرل عینی ،شہید کاکامولوی سمیت دیگر شہداءکشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ اُنکی شہادت کی بدولت کشمیریوں کو آزادی نصیب کر کے شہداءکے ورثاءکو عزت و آبرو بخشے ۔ ظفر اکبر بٹ نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیرکو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔ انہوںنے نظر بند رہنماﺅں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کیا۔ دریں اثناءعوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جناب ظفر اکبر بٹ نے رازے کدل ،باغات برزلہ اور پرہ پورہ راولپورہ کا دورے کے دوران میر واعظ خاندان کی ایک بزرگ شخصیت قدیم تعلیمی انجمن نصرت الاسلام کے بانی اعظم علامہ میر واعظ کشمیر مولوی غلام رسول شاہ صاحب کے پوتے پیر محمد ییحیٰ کے فرزند مولوی محمد شفیع کے رحمت حق ہونے پر، روزنامہ اطلاعات سے وابستہ لے اوٹ ڈیزائنر ارشد گل کے دادا جان عبدلاحد باغوان ساکنہ راولپورہ ،جامع مسجد جموں کے امام مولانا صدر الحسن قاسمی اور باغات برزلہ کے مشتاق احمد ڈار جو کہ ایک شریف النفس اور دیندار تھے کے اچانک فوت ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔جناب ظفر اکبر بٹ نے تعزیت پرسی کرنے کیلئے مرحومین کے گھر جاکر اُن کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی وہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کے حق میںدعاءمغفرت کی ۔ مولانا صدر الحسن قاسمی کو ایک مقتدر عالم دین اور اعتدال پسند مذہبی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی اسلامی تعلیمات کی اشاعت اور مسلمانان جموں کی شیرازہ بندی کیلئے وقف کررکھی تھی اور خطہ جموں میں دینی ، دعوتی اور اصلاحی پروگراموں کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا بھر پور اور موثر تعاون دیتے رہے ۔

No comments:

Post a Comment