Tuesday, January 19, 2010

کشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں زیرو ٹالرنس دعوی اےک ڈھونگ

: سینئر حریت رہنما و چیئرمین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی زیرو ٹالرنس (Zero Tolarance) کا دعوی عالمی براداری کی آنکھوں میں دھول جھونکے کے مترادف ہے، آزادی کشمیریوں کی منزل ہے، گرفتاریاں،کریک ڈاو¿ن اور ظلم و تشددہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ ان خیالا ت کا اظہار ظفر اکبر بٹ نے رہائی کے بعد ان کی رہائش گاہ پرملاقات کے لئے آئے ہوئے مختلف عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ظفر اکبر بٹ کو ایک روز قبل سرینگر میں فورسز نے متاثرہ خاندانوں کی تنظیم جموں و کشمیر ایفکٹڈ فیملیز کے پر امن احتجاج کے دوران گرفتار بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں قتل عام ، ظلم و تشدد، پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج،گرفتاریوںاور بے گناہ شہروں کوبلا وجہ ہراساںکرنے کاسلسلہ جاری ہے جاری ہے جبکہ بھارت زیرو ٹالرنس کے نام پر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت جمہوریت کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ دوسری طرف اپنے بنیادی حق کے مطالبے پر کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ کشمیر کے طول عرض میں سیکورٹی کے نام پر بھارتی فوجی اہلکار کشمےر ےوں کو بلاوجہ ہراساں کررہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کی بھارت کے یوم جمہوریت کے موقع پر ہڑتال کی تائید کرتے ہوئے کشمےری عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس دن مکمل ہڑتال کرکے دنیا پر واضح کردیں کہ کشمیری عوام بھارت کے جابرانہ تسلط سے مکمل آزادی چاہتے ہیں۔ ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ گرفتاریاں اور تشدد ہمارے راستہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتے ہماری منزل آزادی ہے اور اس کے مکمل حصول تک ہماری جدوجہد جاری و ساری رہے گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیر ہے۔ دریں اثناءظفر اکبر بٹ نے بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے طالبعلم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے ورثاءکے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم شہیدوں کے لہو کے امین ہیں اور ان کے عظیم مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے اپنی تمام تر تونائی صرف کریں گے

No comments:

Post a Comment