کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیئرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے حریت رہنما نعیم احمد خان کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نہ تمام کشمیری سیاسی نظر بندوںکو رہانہیں کیا جاتا تب تک مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہوسکتا اور کشمیر میں حالات بدستور خراب ہوتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں زور و شور پر ہے ۔AFSPA,PSAاور دیگر کالے قوانین کو ختم کرنے کیلئے ہندوستان کو مثبت اقدام اُٹھانے چاہئے ۔ظفر نے حریت رہنما شبیر احمد شاہ ،فردوس احمد شاہ اور مسرت عالم سمیت تمام کشمیری نظر بندوں کی رہائی کا فی الفور مطالبہ کیا
۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمےر ی عوام کے اُمنگوں کے مطابق پرُ امن حل نکالنے کے لئے بھارت کو سازگار ماحول پےدا کرنا ہوگا۔بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے تمام کشمیری گروپوں سے بات چیت کرنے کی مشروط پیش کش کی ، پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے ظفر اکبر نے کہا کہ بھارت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اسے کشمیر سے فوجی انخلائ، تمام سیاسی قیدی کی رہائی، کالے قوانین کا خاتمہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کےلئے اقدامات کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ نئی دہلی کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے نام نہاد معاشی یا انتظامی پیکجوں کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔
دریں اثناءسالویشن مومنٹ کا ایک وفد نعیم احمد خان کے گھر واقع باغات برزلہ گیا جہاں پر انہوں نے حریت رہنما کو جیل سے رہائی پانے کی مبارک بادی پیش کی ۔وفد میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری عبدالروف خان ، معراج الدین راتھر، مولوی عبدالرشید ،بشیر احمد،مولوی مشتاق احمد اور دیگر تنظیمی کارکن موجود تھے