Friday, February 5, 2010

کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ ڈھڑکتے ہیں ظفر اکبر بٹ



5فروری: آج5 فروری کو پاکستان کی طرف سے تحریک آزادی کشمیراور کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کےلئے یوم یکجہتی کشمیرمنانے پرسالویشن موومنٹ نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرنے کےلئے وادی بھر میںیو م تشکر منایا۔ ساولویشن موومنٹ نے سرینگر میں تنظیم
سربراہ ظفر اکبر بٹ کی قیادت میں2 رکعات نماز نفل ادا کرنے کے بعدوادی بھر میں دعائیہ تقاریب کا آغاز کیا۔ ضلع سرینگر میں ظفر اکبر بٹ، اسلام آباد میں منظور احمد، پلوامہ میں مولوی رفیق احمد، چرا ¿ر شریف میں رو ¿ف خان، بیروہ میں بشیر احمد کی زیر قیادت جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد شہداءکشمیر کی بلند درجات کےلئے دُعا کی گئی اورپاکستان کی طرف سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کےلئے یہ دن پر منانے پر اظہار تشکر کیا گیا
۔اس موقع پر ظفر اکبر بٹ نے جامع مسجد جبار سری نگر میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام نے جس انداز سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ ڈھڑکتے ہیں۔ اور پاکستانی ہر محاذ پر تحریک کشمیر کی نمائندگی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ہماری تحریک کو کسی بھی صورت میں کمزور نہیں کرسکتی ہے بھارت کے فوجی جماو ¿ کے باوجود تحریک میں روز بہ روز شدت آرہی ہے۔انہوں نے بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں رواں سال قتل عام کو انسانیت سوز کارروائی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیرمیں کشت و خون کے کھیل کو روکنے کےلئے موثر رول ادا کرے۔ ظفراکبر بٹ نے حریت رہنما شبیر شاہ، نعیم خان اور فردوس شاہ سمیت دیگر افراد کی گرفتار کی بھی مذمت کی اور کہا کہ گرفتاریاں ہمیں اپنے مشن سے نہیں روک سکتی


No comments:

Post a Comment