Tuesday, March 9, 2010

ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم شہداءکشمیرکی ترجمانی کرےں اور مظالم کو روکنے کےلئے مل جل کر بات کریں۔ظفر اکبر بٹ

-کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک اعلی سطحی وفد نے جس کی قےادت حریت قائدظفر اکبر بٹ کر رہے تھے نے ترال کے مختلف علاقوں دادہ سر کا دورہ کےا اورشہید ہوئے حریت پسندوں کے رشتہ داروں کے پاس جا کر رسم چہارم کی تقریب میں شرکت کی۔ حریت رہنما اور سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف اور صرف سہ فریقی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے تمام دنیا واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم شہداءکشمیر، نظر بندوں، زیر حراست قتل کئے گئے افراد اور یہاں آئے روز بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کو مد نظر رکھیں اور یہاں ہونے والے مظالم کو روکنے کےلئے مل جل کر بات کریں۔ انہوں نے کہا” ہمیں چاہئے کہ عوام حریت سے جڑ جائیں اور تحریک آزادی کی آواز کو مضبوط کرے “۔حریت رہنما نے واضح کردیا ہے کہ کہ مسئلہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ ہے لہٰذا اس کا پائیدار اور دیر پا حل صرف سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق ہی مسئلہ کشمیر کے حل کی ضمانت ہےطاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جا سکتا اور اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے طاقت یا ریاستی تشدد کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا- انھوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے جو اپنے پیدائشی حق حقِ خودارادیت کے لیے لڑ رہے ہیںقتل عام کرنے کے علاوہ انھیں ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک اور وفد نے جس میں حریت قائدین حکیم عبدالرشید ، جناب عبدالرﺅف اور غلام قادر راہ شامل تھے نے کھریو جا کر گزشتہ دنوں ڈاڈہ سر ترال میں شہید ہوئے حریت پسند شہید مشتاق احمد کی رسم چہارم کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر شہید حریت پسند کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے حریت قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام نے اپنے جائز حق کے حصول کےلئے جو قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں وہ انشااﷲ اس مظلوم عوام کی فتح پر منتج ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے عزم کو توڑنے کےلئے سرکاری سطح پہ تشدد اور ماردھاڑ کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ کسی بھی حال میں کشمیری عوام کو اپنی جائز جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیری عوام کی قربانیوں کی امین اور ان کے خواہشات کی ترجمان کی حثیت سے مسئلہ کشمیر کو یہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کےلئے ہر سطح پہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں شہدا کی قربانیوں کے طفیل مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو عالمی سطح پہ جنوبی ایشیائی امن کی خاطر ناگزیر سمجھا جا رہا ہے ۔ بعد میں حریت قائدین کی قیادت میں شہید کے گھر سے شار شالی تک ایک جلوس نکالا گیا جلوس کے شرکا اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔

No comments:

Post a Comment