سئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جا ئےن - ظفر اکبر بٹ
سرینگر31اگست --جموںو کشمیرسالویشن مومنٹ پا ر ٹی کی طرف سے جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین جموںو کشمیرسالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے سول لائنز اور چاڈورہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے کارنر میٹنگوں میں عوام کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحریک آزادی کے حوالے سے حریت پسندوں کے رول سے آگا ھ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عوام اور حریت پسندقیادت کے درمیان تال میل کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے
۔انہوں نے کہا کہ حریت پسند ذی شعور شخصیات اور عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی حریت پسند قیادت کو بعض خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے شہیدوں ،محروسین اور جدو جہد کرنے والوں کی تحریکی امانت کی ہر محاذ پر نہ صرف حفاظت کریں بلکہ اسکو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ملی اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کریں اور حریت پسند قیادت پر بھی واضع کریں کہ وہ اجتماعیت چاہتے ہیں انفرادیت نہیں۔ کیونکہ یہ تحریک آزادی شہیدوں کے خون سے عبارت ہے ۔جناب بٹ صاحب نے جواں سال فردوس احمد بٹ ولد عبدالغنی بٹ ساکنہ نوگام کی المناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے والدین اور دیگر رشتہ داروں سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرنے کیلئے اُن کے گھر گئے اور تعزیتی مجلس سے خطاب بھی کیا۔اسکے علاوہ دورے کے دوران حال ہی میں کئی فوت ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور ہمدردی کرنے کے علاوہ گھروں میں جاکر اُن کی ڈھارس بندھائی اور مرحومین کے حق میں دُعاءمغفرت بھی کی۔ یہ نہایت ہی مضحکہ خیز بات ہے کہ بغیر کسی قانونی اور اخلاقی جواز کے تقریبات تمام اعلیٰ حریت قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں لوگوں کے سماجی اور سیاسی حقوق کا بالکل احترام نہیں کیا جارہا ہے ۔انھوںنے کہاکہ سید علی گیلانی ، شبیر احمد شاہ ،آسیہ اندرابی ، نعیم احمد خان ، محمد اشرف صحرائی ، مسرت عالم بٹ،محمد سلیم ننھا جی اور دیگر بیسیوں آزادی پسند رہنماﺅں اور کارکنوں کو مختلف جیلوں میں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ادھر کمسن طالبہ فہمیدہ کو دوبارہ PSA کے تحت حکام کی طرف سے گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے جناب ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ کتنی بار اور کتنی دیر تک حریت پسندوں اور عام کشمیریوں کو PSA کے تحت گرفتار کرکے مبنی بر حق تحریک کو دبانے کی کوشش کی جائے دب نہیں سکے گی اور نہ ہی پچھلے 60 سال سے بھارت طاقت کے بل پر اسکو ختم کر سکھا لہذا حکومت ہند کو چاہئے کہ وقت ضایع کرنے کے بغیر مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں تاکہ بر صغیر میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔
شعبہ نشر و اشاعت