کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ جو کہ سفارتکارتی کے سلسلے میں نئی دہلی میںقیام پزیر ہے کی ہدایت پر کئی ضلعوں میں تنظیم کے کارکنوں نے جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں دورا کیا ۔جبکہ ایک وفد تنظیم کے جنرل سیکرٹری جناب عبدالروف خان کی قیادت میںایک وفد جن کے ہمراہ مظفر شکور ،جاوید احمد اور معراج الدین راتھر شامل ہیں بارہمولہ سوپور گیا۔ جہاں پر انہوں نے حالیہ دنوں مختلف جیلوں سے رہا ہوئے حریت پسندوں سے ملاقات کی اور سب جیل بارہمولہ،کپواڑہ عدالت میں زیر سماعت کیسوں کی پیشی کے لئے لائے گئے نوجوانوں سے ملاقات کی
جس میں انہوں نے محمد اشرف آخون سے ملاقات کے دوران کہا کہ اُن کی حالت انٹراگیشن اور نارکوں ٹسٹ کی وجہ سے بہت ہی خراب ہے ۔جب کہ بھارتی حکومت خود شہیدعظیمت جناب شیخ عبدالعزیز کو بھارتی فوجیوں سے شہید کروایا اور الزام بے گناہ محمد اشرف آخون اور اُن کے دو ساتھیوں پر لگایا گیا ہے جو کہ بے بنیاد ہے۔جناب عبدالروف خان نے محمد اشرف اور اسکے دو ساتھیوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔ وفد مزار شہداءسوپور بھی گیا جہاں پر انہوں نے شہداءکشمیر کے ساتھ ساتھ شہید عبدلامجید ڈار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد میں وفد نے حالیہ دنوں سوپور میں شہید ہوئے معصوم کشمیری نوجواں کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی اور ہمدردی اور یکجہتی کا بھی اظہار کیا ۔جناب عبدلروف خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدوں کی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں رائیگان نہیں ہونے دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے مقدس تحریک آزادی کشمیر کیلئے قربانیاںدی ہیں وہ کبھی رائیگاں نہیں ہونگے شہیدوں کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا۔جناب عبدالروف خان نے JKLF Vice President جناب بشیر احمد کی والدہ نسبتی کے فوت ہونے پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ ادھر سالویشن مومنٹ کا ایک اور وفد مولوی عبدلرشید کی قیادت میں رعیناواری گیا جہاں پر جہاں پر انہوں نے شہید ہوئے تنویر احمد کے گھروالوں سے تعزیت اور شہید موصوف کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنویر احمد کو بھارتی فورسز نے 2008 میںعوامی تحریک کے دوران گرفتار کر کے شدید ٹارچر کیا تھا جس کی وجہ سے وہ دو سال سے ہسپتال میں زیر علاج تھا اور گذشتہ روز وہ اس دنیا سے رحلت کر گئے ۔جناب مولوی رشید نے موصوف کیلئے دعائے مغفرت کی۔بعد میں وفد بابا کے گھر واقع زوجی لنکر گیا جہاں پر انہوں نے موصوف کی گجرات میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو ریاست کے اندر و باہر ہراساں کر رہے ہیں۔ و فد میں شامل مدثر احمد ،فاروق احمد ،سجاد احمد شامل تھے۔ تنظیم کا ایک اور وفد جناب مولوی مشتاق احمد کی قیادت میں جن میںفاروق احمد،عبدالمجید خان اور بشیر احمد شامل ہیں سوئیہ بُگ ،وڈون ،دہرمنہ بڈگام کے علاقوں کا دورا کیا جہاں پر انہوں نے شہیدوں ۔گرفتاراور لاپتہ ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی اور اُن کی دھارس بندھائی ۔بعد میں وفد نے تحصیل دار جناب ہارون صاحب کے والد محترم کے فوت ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور اُن کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
Wednesday, March 24, 2010
سالویشن مومنٹ کارکنوں کا عوامی رابطہ مہم جاری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment