Friday, July 23, 2010

شہداءکی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گااتحریک آزادی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے سالویشن مومنٹ

شہداءکی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گااتحریک آزادی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے سالویشن مومنٹ
سرینگر23جولائی- حریت کانفرنس کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں اور شہید وں کے مقدس خون کی امین ہے اور کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں ایسا کوئی حل قابل قبول نہیں ہوگا جس میں کشمیری عوام کے خواہشات کو مدنظر نہیںرکھا جائے گا اور جدو جہد تب تک جاری رہے گی جب تک نہ کشمیر سے مکمل فوجی انخلاءاور کالے قوانین ختم ہونگے ۔ا ن خےالات کا اظہا ر سالویشن مومنٹ کے جنرل سیکرٹری عبدالروف خان نے ایک ہنگامی میٹنگ صدر دفترمےں کیا
میٹنگ میں کمانڈر مسعود کواُن کی ۹ویں برسی کے موقعہ پر اور حالیہ دنوں شہید ہوئے جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید موصوف ایک انقلابی شخصیت دانشور ،قلم کار اور کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ اسکے علاوہ اانہوں نے شہید کمانڈر مسعود،شہید سہیل فیصل ،شہید زاہد،شہید عارف خان ،شہید حنیف خان ،شہید جنید السلام ،شہید مشتاق احمد بابو و جملہ شہداءکشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔ انہوں کہا کہ حکومت ہند نے کشمیر میں حالیہ دنوں سے حریت قیادت کے علاوہ تقریباً1000 معصوم کشمیریوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں اور جیلوں میں بند کر دیا ۔تنظیم نے انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنا اثر رسوخ استعما ل کر کے تمام کشمیری نظر بندوں کو رہا کرانے میں بھارت پر اپنا دباﺅ ڈالیں ۔
تنظیم کے قائمقام چیرمین اور آزاد کشمےر حرےت شاخ کے رہمنا طفیل الطاف بٹ نے فون پر بات کرتے ہوئے علیل محبوس چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ ،سید علی گیلانی ،شبیر احمد شاہ اور یاسین ملک کی صحتیابی کیلئے دُعاءکی اور تمام سیاسی کشمیری نظر بندوں کی رہائی کا مطالبہ دہرا ۔ انہوں نے مظاہروں کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گااور تحریک آزادی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا دیرینہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد یا پھر پاکستان ، بھارت اور کشمیریوں کی حقیقی قیادت پر مشتمل سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے

No comments:

Post a Comment