Tuesday, June 23, 2009
سرینگر/۳۲جون /کے این ایس/
حریت کانفرنس (ع) کی اکائی سالویشن مومنٹ نے شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز سمیت شرائن بورڈ تنازعہ میں فورسز کے ذریعے مارے گئے 60نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ نے دوران نظربندی اپنے ایک بیان میں کے این ایس کو بتایا کہ علیحدگی پسندوں کے مابین اتحاد ناگزیر بن گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک اس وقت نازک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے لہٰذا حریت لیڈران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اختلافات کو بھول کر تنازعہ کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائی۔سانحہ شوپیاں پر تبصرہ کرتے ہوئے طفر اکبر بٹ نے کہا کہ فورسز کو حد سے زیادہ دئے گئے ہیں اور نتیجہ کے طور پر فورسز اہلکار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے کشمیری عوام کا جینا مشکل کردیا۔انہوںنے کہا کہ فوجی انخلاءاور کالے قوانین کے خاتمے سے ہی کشمیریوں کے جان و مال اور عزت وعصمت کا تحفظ یقینی ہے اور موجودہ یا کوئی بھی کمیشن فوجی دباﺅ اور کالے قوانین کے ہوتے حق ادا نہیں کرسکتا ۔ انہوںنے انکشاف کیاکہ ایجنسیاں اس وقت ہند نواز سیاست دانوں کو تحریک نواز صفوں میں شامل کرنے کیلئے انہیں حریت پسند لباس پہنانے کی کوشش کر رہے ہیںجسکی تازہ مثال پی ڈی پی اور دیگر ہند نواز سیاست دانوں کی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر پی ڈی پی کو واقعی عوام کے دکھ درد کا احساس ہے ،تو انہیںچاہے کہ وہ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو کر اپنے آپ کو قوم کے سامنے پیش کریں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment