سالویشن موومنٹ نے شمالی کشمیر کے بعد جنوبی کشمیر میں ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی اندھادھند فائرنگ اور ظلم و تشدد سے تین نوجوانوں کی شہادت کو بھارتی فوج کی درندگی اورسفاکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں طلبہ کش و نوجوان کش مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت فورسز نے رواں سال کے آعاز سے ہی بالخصوص گزشتہ دو مہینوں میں کئی طلباءکو گولیوں کا نشانہ بنایا۔طالب علم وامق فاروق کی شہادت سے لیکر طفیل متو کی شہادت تک درجنوں کشمیری طلباءبھارتی مظالم کے شکار ہوئے۔ رفیق بنگرو کے جنازے کو کندھا دینے والے نوجوان جاوید احمد ملہ بھارتی فوج کی جنازے پر فائرنگ سے خود جنازہ بن گئے۔شمالی کشمیر سے لیکر جنوبی کشمیر تک شہادتوں کا یہ سلسلہ بھارت کی طلبہ کش مہم ایک کڑی ہے
۔بدھ کو سالویشن موومنٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں تنظیم کے ترجمان نے شمالی قصبہ سوپورمیںنوجوانوں کی شہادتوں کےخلاف جنوبی کشمیر میں ایک پر ہجوم عوامی ریلی پربھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے تین نوجوانوں کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا ، بھارت جس قدر عوامی تحریک کو دبانے کی کوشش کرے گا اتنی ہی شدت سے یہ تحریک مضبوط اور مستحکم ہوتی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری قوم نے آج بھارتی تسلط کیخلاف احتجاج کرکے بھارت اور دنیا کو یہ باورکرایا کہ کشمیرکی تحریک عوامی تحریک ہے اور اس تحریک کو زندہ رکھنے اور منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے کشمیر کا ہر فرد سڑک پر آچکا ہے۔کشمیر کی فضائیں آج آزادی کے ترانوں سے گونج رہی ہیں اور پوری قوم یک زبان ہوکر ”بھارتی فوجیو ۔۔۔۔کشمیرہمارا چھوڑ دو“ کا نعرہ لگا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت ہوش ناخن لے اور کشمیر میں ظلم و بربریت بند کرے اسی میںs بھارت کی عافیت ہے۔انہوں نے کہا کہ حریت رہنماو ¿ں کی شہادتیں،گرفتاریاں اور نظر بندی کشمیری عوام کو اپنی منزل سے دور نہیں رکھ سکتی، کشمیر کا ہر فرد بھارت سے آزادی چاہتا ہے اور اس حق کے حصول کے لئے کشمیری قوم مسلسل اپنے گرم گرم لہو کا نذرانہ پیش کررہی ہے۔اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا

No comments:
Post a Comment