Thursday, April 17, 2014

khrew pampore



ظفر اکبر بٹ، سید بشیر انداربی اور یاسمین راجہ نے اندروسہ پانپور جاکر شہداءکو خراج عقیدت ادا کیا۔الیکشن تحریک آزادی کا نعم البدل نہیں۔
سرینگر: اپریل 17:
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینر رہنماوں جن میں جموں کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفراکبر بٹ، فریڈم فرنٹ چیرمین سید بشیر اندابی اور چیر پرسن خواتین مرکزیاسمین راجہ اور مولوی رفیق،بیگ اعجاز،مشتاق احمدنے آج اندرسو کھریو پانپور جاکر حالیہ دونوں شہید ہوئے دونوجوانوں کے خراج عقیدت ادا کیا اور نکی شہادت کی درجہ بلندی کیلے دعا کی۔
اس موقعے پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ شہداءکشمیر کے اعظیم مشن کی آبیاری اور انکی شہادتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلے بھارتی نام نہاد انتخابات سے دور رہیں۔ انہوں نے عوام کو موجودہ صورتحال سے آگاہی دلاتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوںاور ھند نواز سیاست دان نام نہاد ا لیکشنوں کے ذریعے اگرچہ مسئلہ کشمیر کی متنازیہ حثیت کو نقصاں پہچانے میں پوری طرح سے ناکام ہوئے تاہم ابھی تک بھارت ان انتخابات کو عالمی ایوانوں کے ساتھ ساتھ اقوام عالم کو دھوکہ دے رہے کہ کشمیر میں حالات پرامن اور جمہوریت کی جڈیں مظبوط ہورہی ہیں ۔اور کشمیریوں نے ان انتخابوں سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ظفر بٹ نے کہا کہ اس بات میں کوئی دوراہی نہیں ہے کہ کشمیری قوم امن پسند قوم ہے اور اسی جذبے کی وجہ سے کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلے اپنی اعظیم قربانیاں پیش کر رہی ہیں ۔تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی والی پالسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر جوں کا توں لٹکا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے خاطر اقدامات نہیں اٹھائے تو دونوں ممالک جنگ کی صورت میں کشمیر سمیت پورے جنوبی ایشائی خطے کو تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں دے سکتے۔
ظفر اکبرنے کہا کہ نام نہاد انتخابات تحریک آزادی کا نعم البدل نہیں ہے بلکہ اس سے کشمیریوں کی غلامی کو دوام بخشانے کیلئے عالمی سطح پر دھوکہ دہی سے استعمال کیا جاتا ہے۔ان الیکشنوں سے ہندنواز سیاسی جماعتیں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کے استحصال کرتے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی دہلی کے اشاروں پرناچتے ہیں جو کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے کو مظبوط کررہے ہے۔ انہوں وادی کے طول عرض میں خاص طور پر پلوامہ شوپیاں اور کولگام میں حالیہ دونوں ہوئی گرفتاریوں کی مذمت کی اور انکی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔
شہداءاحمدنگر اور شہداءاندروسہ کیلئے غایئبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے علاوہ شہداءکشمیر کی درجات بلندی کیلئے دعاءکی گئی۔آزادی ،شہداءاور محبوسین کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی۔




No comments:

Post a Comment