Friday, September 27, 2013

paper cuttings







: ظفر اکبر بٹ ، جاوید احمد میر کولگام جاتے ہوئے گرفتار
سرینگر27ستمبربھارتی پولیس اہلکاروںنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو ¿ں ظفر اکبر بٹ اور جاوید احمد میر کوساتھیوں کے ہمراہ کولگام جاتے ہوئے پلوامہ سے گرفتار کرلیا ہے ۔جموں و کشمےر سالوےشن مومنٹ اور حریت رہنماءذوالفقار حامد، مشتاق احمد، اعجاز احمد، ہلال احمد اور محمد شفیع کے ہمراہ عوامی اجتماع سے خطاب اور کلگام کے نوجوان اور شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی تشدد سے متاثرہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے کولگام جارہے تھے۔
ادھرجموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے نائب صدر اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموںو کشمیر شاخ کے رہنما طفیل الطاف بٹ نے ایک بیان میںبھارتی پولیس کی طرف سے حریت رہنماﺅں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سخت نوٹس لیں۔ بیان میں کشمےر سے مکمل بھارتی فوجی انخلا اور تمام سیاسی نظربندوںکی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔
 ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہا کہ انھےں پولیس ،ایس ٹی ایف اور سی آر پی ایف کے ایک بھاری جمیعت نے نماز جمعہ ادا کرنے اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت سے روکا گےا
.................................................................................................................................................................

ZAFFAR AKBAR BHAT, JAVEED MIR ARRESTED


Srinagar, September 27 :The APHC leaders, Zaffar Akbar Bhat and Javeed Ahmad Mir were arrested along with associates Zulfiqar Hamid, Mushtaq Ahmed, Aijaz Ahmed, Hilal Ahmed and Mohammad Shafi by Indian police men in Pulwama.

The leaders were on way to Kulgam to address public gathering and to express solidarity with the victim families of Indian state terrorism who were recently by Indian paramilitary forces in Shopian. The were lodged in Kakpora Pulwama police station.

Jammu and Kashmir Salvation Movement, vice chairman and APHC AJK Chapter leader, Tufail Altaf Butt in a statement while condemning the arrest of Hurriyet leaders by Indian police has appealed to the world human rights bodies and conscience to take serious notice of Indian state terrorism going on in Kashmir. The statement has also demanded complete withdrawal of Indian troops from and release of all political prisoners languishing in different jails of the territory.






Srinagar \\27 September 2013\\            J&K Salvation Movement Chairman Zaffar Akber Bhat and JKLF chairman Javaid Mir along with half dozen activists Zulfikar hameed, Molvi Mushtaq, Shabir  Ahmad, Hilal Ahmad, Aijaz Ahmad, Firdous Ahmad and Molvi Rashid while arrested and loadged at Kakpora Pulwama police station they where on way to pulwama Kulgam to address the people.

JKSM Spokesman coundemed the police action and said that such kind of tactis could not stop the ongoing freedom movement.

...................................................................................................................................................................
پریس ریلیز
سرینگر ستمبر 27؛جموں کشمیر سالویشن مومنٹ کے چئیرمین جناب ظفر اکبر بٹ اور جموں کشمیر لبریشن مومنٹ کے چئیرمین جناب جاوید احمد میر کو آج ایس ٹی ایف، پولیس اور سی آر پی ایف نے نیوہ میں میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ آج کولگام اور شوپیان کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور گاگرن شوپیان میں ہوئے چار معصوم نوجوانوں کے لواحقین سے تعزیت کرنے اور متعلقہ علاقے کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے جارہے تھے وفد کے ہمراہ ذولفقار حمید، مولوی مشتاق ،شبیر احمد، ہلال احمد،اعجاز احمد،فردوس احمد اور مولوی رشید تھے۔ ترجمان کے مطابق پلوامہ جارے اس قافلے میں تنظیم سے وابستہ پانچ اور لوگ بھی گرفتار کئے گئے اور قائدین سمیت انہیں کاکہ پورہ پولیس تھانے میں بند کیا گیا ۔ترجمان نے ان گرفتاریوں اور پولیس کی زور زبردستوں پر سخت اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی اسی بربریت اور عوام دشمنی کی وجہ سے ساری ریاست غم و الم کی ایک وادی میں تبدیل ہوئی ہے۔ ترجمان نے اس گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام نہیں چاہتے کہ عوامی جذبات کے اظہار کےلئے قائدین اورر عوام کے درمیان کوئی رابطہ رہے اور اس طرح ان کی عوام دشمن پالیسیوں کی پردہ پوشی ہوسکے۔انھوں نے شوپیان میں گاگرن کیمپ ہٹانے اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے خلاف کیس درج سے متعلق ان کی مانگ کو بر حق قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ مانگ خالصتاََ ایک انسانی مسئلہ ہے ۔اس سے تو وہ معصوم واپس نہیں آسکتے لیکن انسانی جانوں کے ضیاع سے متعلق کسی قدر جوابدہی کا احساس ہوگا،انھوں نے حکام کی جانب سے ٹال مٹول کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے لگام فوجی کٹھ پتلی حکام کی شہ پر قتل و غارت گری انجام دے رہے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ اس طرح کی خانہ تلاشیوں، گرفتاریوں اور قتل غارت گری سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے اوردبے کچلے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے کوئی بھی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں ۔انھوں نے ہند و پاک کے وزرائے اعظم کے درمیان ممکنہ بات چیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں کشمیری عوام کی خواہشات کو کسی بھی صورت میں صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔ برصغیر کے لوگ ایک گٹھن کے ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں اوراسی مسئلہ کی وجہ سے بر صغیر دو بڑے ممالک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے دونوں ممالک دفاعی ضروریات پر زر کثر خرچ کررہے ہیں اور دوسری طرف عوام غربت کی وجہ سے مصائب میں مبتلا ہیں ۔
                   ترجمان 
                  جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ 



ز




Thursday, September 19, 2013




20ستمبر //حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ کو سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے اُس کے مکان کو گھیراڈالکر نظر بند کر دیا یاد رہے ظفر اکبر بٹ حریت پروگرام کے مطابق آج شوپیاں کی طرف مارچ کرنے والے تھے تاکہ وہاں کے عوام اور شہداءکے لواحقین کے ساتھ بھر پور طریقے سے اظہار ہمددری و یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائےں اور پچھلے 15روز سے نافذ العمل بلا جواز کرفیو اور پابندیوں کو ہٹانے کیلئے اپنا مطالبہ کریں ۔ظفر اکبر بٹ کی تمام نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر کے اُنہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر بھی روک لگائی گئی۔
سالویشن مومنٹ کے ترجمان نے پولیس کی طرف سے ظفر اکبر بٹ کو گھر میں نظر بند کرنے اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندیاں عائدکرنے اور شوپیاں کے مظالم عوام سے ہمددری کا ظہار کرنے سے روکنے کی زبردست مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مضموم ہتھکنڈوں سے تحریک پسند عوام اور قائدین کو خوف زدہ کیا جا سکتا ہے اور نہ تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے شوپیاں میں کرفیو اور عوام پر بلا جواز پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے علمبردراروں سے کشمیریوں کے مال و جان کا تحفظ فراہم کرنے کی درد مندانہ اپیل کی۔
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
20 September 2013//A large contingent of CRPF and Police deployed around the residence Senior Hurriya leader and JKSM chairman zaffar akber bhat to prevent him to march towards Shopian to express solidarity with the affected families and also to demand left of curfew and restrictions imposed on people of Shopian. Movement of Zaffar Akber bhat has been restricted in side residence and he was not also allowed Friday prayers
JKSM spokesman strongly condemned the police and CRPF action and said such kind of tactics will not weaken the ongoing freedom movement. He also demanded lift of curfew and restrictions from shopian district.