20ستمبر //حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ کو سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے اُس کے مکان کو گھیراڈالکر نظر بند کر دیا یاد رہے ظفر اکبر بٹ حریت پروگرام کے مطابق آج شوپیاں کی طرف مارچ کرنے والے تھے تاکہ وہاں کے عوام اور شہداءکے لواحقین کے ساتھ بھر پور طریقے سے اظہار ہمددری و یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائےں اور پچھلے 15روز سے نافذ العمل بلا جواز کرفیو اور پابندیوں کو ہٹانے کیلئے اپنا مطالبہ کریں ۔ظفر اکبر بٹ کی تمام نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر کے اُنہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر بھی روک لگائی گئی۔
سالویشن مومنٹ کے ترجمان نے پولیس کی طرف سے ظفر اکبر بٹ کو گھر میں نظر بند کرنے اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندیاں عائدکرنے اور شوپیاں کے مظالم عوام سے ہمددری کا ظہار کرنے سے روکنے کی زبردست مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مضموم ہتھکنڈوں سے تحریک پسند عوام اور قائدین کو خوف زدہ کیا جا سکتا ہے اور نہ تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے شوپیاں میں کرفیو اور عوام پر بلا جواز پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے علمبردراروں سے کشمیریوں کے مال و جان کا تحفظ فراہم کرنے کی درد مندانہ اپیل کی۔
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
20 September 2013//A large contingent of CRPF and Police
deployed around the residence Senior Hurriya leader and JKSM chairman zaffar
akber bhat to prevent him to march towards Shopian to express solidarity with
the affected families and also to demand left of curfew and restrictions
imposed on people of Shopian. Movement of Zaffar Akber bhat has been restricted
in side residence and he was not also allowed Friday prayers
JKSM spokesman strongly condemned the police and CRPF action
and said such kind of tactics will not weaken the ongoing freedom movement. He
also demanded lift of curfew and restrictions from shopian district.
No comments:
Post a Comment