Friday, September 27, 2013




Srinagar \\27 September 2013\\            J&K Salvation Movement Chairman Zaffar Akber Bhat and JKLF chairman Javaid Mir along with half dozen activists Zulfikar hameed, Molvi Mushtaq, Shabir  Ahmad, Hilal Ahmad, Aijaz Ahmad, Firdous Ahmad and Molvi Rashid while arrested and loadged at Kakpora Pulwama police station they where on way to pulwama Kulgam to address the people.

JKSM Spokesman coundemed the police action and said that such kind of tactis could not stop the ongoing freedom movement.

...................................................................................................................................................................
پریس ریلیز
سرینگر ستمبر 27؛جموں کشمیر سالویشن مومنٹ کے چئیرمین جناب ظفر اکبر بٹ اور جموں کشمیر لبریشن مومنٹ کے چئیرمین جناب جاوید احمد میر کو آج ایس ٹی ایف، پولیس اور سی آر پی ایف نے نیوہ میں میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ آج کولگام اور شوپیان کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور گاگرن شوپیان میں ہوئے چار معصوم نوجوانوں کے لواحقین سے تعزیت کرنے اور متعلقہ علاقے کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے جارہے تھے وفد کے ہمراہ ذولفقار حمید، مولوی مشتاق ،شبیر احمد، ہلال احمد،اعجاز احمد،فردوس احمد اور مولوی رشید تھے۔ ترجمان کے مطابق پلوامہ جارے اس قافلے میں تنظیم سے وابستہ پانچ اور لوگ بھی گرفتار کئے گئے اور قائدین سمیت انہیں کاکہ پورہ پولیس تھانے میں بند کیا گیا ۔ترجمان نے ان گرفتاریوں اور پولیس کی زور زبردستوں پر سخت اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی اسی بربریت اور عوام دشمنی کی وجہ سے ساری ریاست غم و الم کی ایک وادی میں تبدیل ہوئی ہے۔ ترجمان نے اس گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام نہیں چاہتے کہ عوامی جذبات کے اظہار کےلئے قائدین اورر عوام کے درمیان کوئی رابطہ رہے اور اس طرح ان کی عوام دشمن پالیسیوں کی پردہ پوشی ہوسکے۔انھوں نے شوپیان میں گاگرن کیمپ ہٹانے اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے خلاف کیس درج سے متعلق ان کی مانگ کو بر حق قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ مانگ خالصتاََ ایک انسانی مسئلہ ہے ۔اس سے تو وہ معصوم واپس نہیں آسکتے لیکن انسانی جانوں کے ضیاع سے متعلق کسی قدر جوابدہی کا احساس ہوگا،انھوں نے حکام کی جانب سے ٹال مٹول کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے لگام فوجی کٹھ پتلی حکام کی شہ پر قتل و غارت گری انجام دے رہے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ اس طرح کی خانہ تلاشیوں، گرفتاریوں اور قتل غارت گری سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے اوردبے کچلے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے کوئی بھی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں ۔انھوں نے ہند و پاک کے وزرائے اعظم کے درمیان ممکنہ بات چیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں کشمیری عوام کی خواہشات کو کسی بھی صورت میں صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔ برصغیر کے لوگ ایک گٹھن کے ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں اوراسی مسئلہ کی وجہ سے بر صغیر دو بڑے ممالک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے دونوں ممالک دفاعی ضروریات پر زر کثر خرچ کررہے ہیں اور دوسری طرف عوام غربت کی وجہ سے مصائب میں مبتلا ہیں ۔
                   ترجمان 
                  جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ 



ز




No comments:

Post a Comment