skip to main |
skip to sidebar
عالمی برادری بھارت پر دباو ¿ ڈال کر کشمیر میں قتل عام بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے
سرےنگر 5 اگست- جوائنٹ ایسوسی ایشن آف کشمیری افیکٹیڈفیملیزنے وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کی تازہ ہلاکتوں اور حریت قائدین و عام شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت پر دباو ¿ ڈال کر کشمیر میں قتل عام بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
تنظیم کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں وادی کے مختلف علاقوں میں معصوم نوجوانوں شہادت اور پرامن مظاہرین پر فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور لاٹھی چارج کو غیر انسانی اور غیر جمہوری فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بے لگام فوجی کشمیر میں بے گناہ شہریوں کا خون بہا رہے ہیں جس پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری کی خاموشی افسوناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے وادی کشمیر میں عوام جس میں مرد و زن بوڑھے اور بچے ،ملازم و تاجر شامل ہیں نے دن رات مکمل مثالی ہڑتال کرکے اور احتجاجی جلسہ جلوسوں کے ذریعے اپنی رائے کا غیر مبہم انداز میں اظہار کیا کہ کشمیری عوام بھارت سے مکمل آزادی چاہتے ہیں اور حکومت ہند کے پیرو کاروں اور فوجی اہلکاروں کو ریاست کشمیر میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی فوجی طاقت کے بل پر نسل کشی ،حریت قائدین کو نظر بند ،جوانوں کو تھانوں میں قید کرنے اور نام نہاد ریاستی حکومت کے ڈرامہ بازی کے ذریعے گلی کوچوں میں فوج بلا کر معصوم عوام کو خوف و ہراساں کرنے ،وزیر اعلیٰ کی طرف سے کشمیر میں اور فوجی لانے سے تحریک آزادی ختم نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے استعمال کے بجائے کشمیر کی متنازعہ حیثیت تسلیم کرتے ہوئے اس کے حل کیلئے حریت قائدین و جوانوں کی رہائی عمل میں لائے ۔کرفیو کا نفاذ ختم کرے ،فوجیوں کو واپس بارکوں میں روانہ کریں ،کالے قوانین کا خاتمہ کرے ۔ترجمان نے اپنے بیان میں JAKAF کے سرپرست اعلیٰ و سینئر حریت رہنما محبوس ظفر اکبر بٹ کی جیل میں بگڑتی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
No comments:
Post a Comment