سرینگر/20دسمبر/کے این ایس / سالوےشن مومنٹ کے چےر مےن ظفراکبربٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیرسے متعلق قرارداد ں سے ھندوستان بھی مکر رہا ہے لیکن مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیرکوئی بھی خیرسگالی کے اقدامات یادو طرفہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں ۔ کے اےن اےس کو موصولہ بےان کے مطابق حریت (ع)لےڈر و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے نماز جمعہ کے موقعے پر پانتھ چوک سرینگر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے ہی مسئلہ کشمیر تنازعہ کو کھڑا کیا ان پر اولین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسکا حل نکالے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وائس رائے لارڑ مونٹ بیٹن نے رڈ کلف ایوارڑ کے نام پرریاست کے لوگوں سے دھوکہ کیا جو ا نکے اور پنڈت نہرو کے بیچ ایک ریاست کے لوگوں کے خلاف ایک سازش تھی۔ظفراکبربٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیرسے متعلق قرارداد ں سے ھندوستان بھی مکر رہا ہے لیکن مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیرکوئی بھی خیرسگالی کے اقدامات یادو طرفہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ مسئلہ کے حل کیلئے کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور مظلوموں کی آہیاں اور سسکیاں اور بددعاوئں سے ظا لم ملک کبھی پروان نہیں چڑھے گا اور نہ ہی بر صغیر میں کوئی امن عمل کامیاب ہوسکتاہے۔شہداءکھنموہ ،پانتھہ چوک اقبال شاردار، گلزار احمد،اخترعبدالرحمان،محمد شفیع ، عابد احمد،منصور احمد و جملہ کشمیرکو خراج عقیدت ادا کیا جبکہ انہوں نے گنائی محمد اسماعیل اور اُنکے خاندان کو تحریک کے تیئںخدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ظفر اکبر نے کہا کہ منجملہ کشمیری عوام انصار و مہاجرین نے ملک و بیرون ملک کشمیر کاز کیلئے لا زوال قربانیاں دی ہیں جسکو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتاہے۔اس موقعے پر ظفر اکبر بٹ نے سالوں سے بند قیدیوںکوانسانی ہمدردی کے تحت رہا کرنے کا مطالبہ جبکہ انہوں نے بلاوجہ بار بار حریت پسندوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں پر قد غن لگانے کے عمل کی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ دریں اثناءظفر اکبر بٹ نے اپنے ساتھیوں ہمراہ جن میں شفیع کشمیری،بیگ اعجاز،فردوس احمد شامل تھے نے سینئر صحافی عابد بشیر کو انکے والدکے فوت ہونے پر گھر واقع زعفران کالونی جاکر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم بشیر احمد کیلئے دعاءمغفرت کی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment