جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئر مین ظفر اکبر بٹ نے حریت کانفرنس کے سینئر رہنما فضل الحق قریشی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسے بذدلانہ اور غیر انسانی حرکت قرار دیا۔
حریت رہنمافضل الحق قریشی پر نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ کی شام کو اس وقت قاتلانہ حملہ کیا جب وہ سرینگر کے علاقہ صورہ میں مسجد سے نمازمغرب کی ادائیگی کے بعد گھرکی طرف واپس جارہے تھے،حملے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔ گزشتہ روز صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں حریت رہنما ظفر اکبر بٹ نے فضل الحق قریشی کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے حریت رہنما پرقاتلانہ حملے کوتحریک کشمیر اور حریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں جس کسی کا بھی ہاتھ ہو وہ تحریک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے اور کشمیری قوم میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الحق قریشی کا تحریک آزادی میں اہم کردارادا کیا ہے۔انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے جدوجہد کی ۔ ظفر اکبر نے کہا کہ ایسے حملوں سے کوئی بھی حریت رہنما تحریک سے پیچھے نہیں ہٹے گا کیونکہ رواں تحریک میں گزشتہ دو دہائیوں سے لاکھوں کشمیریوں نے اپنی زندگیاں نچھاور کیں۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کا حل پرامن طریقے سے چاہتی ہے جب تک نہ مسئلہ کا بامقصد حل نکل آتا ہے ہم اپنی جدوجہد ہر محاز پر جاری رکھیں گے۔
Foreign Office on Saturday strongly condemned the assassination attempt on Fazal Haq Qureshi, a senior leader of All Parties Hurriyat Conference in Srinagar, yesterday.
In a statement issued here, the Foreign Office spokesman prayed for the well-being of Fazal Haq Qureshi. The APHC leader was shot in his head by suspected terrorists on Friday evening at Soura and was seriously wounded
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment