سرینگر میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں متاثرہ خاندانوں کی تنظیم "Joint Association of Kashmiri Affected
(JAKAF)کے کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے سرینگر کے پرتاب پارک / پریس کالونی میںپُر امن خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ زیرحراست لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی حالت زار کی طرف مبذول کرانا تھا جیلوں میںلاپتہ اور نظربند اور شہید کئے گئے افراد کے متاثرہ خانددانوںکی تنظیم جوائنٹ ایسو سی ایشن آف کشمیری افیکٹڈ فیملیز کے کارکنوں نے احتجاجی دھرنے میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
جن پر وہ مطالبہ کررہے تھے کہ جموری ذرایع سے اپنا بنیادی حق ، حق خود ارادیت مانگنا اگر کوئی جرم نہیں ہے تو پھر کشمیریوں کا قتل عام کیوں لاپتہ یا گرفتار کر کےPSA) ( کے تحت ریاست کے اندر و باہر پابند سلاسل کیوں۔ ہماری ذی عزت ماں ،بیٹیوں اور بہنوں کو سرکاری فورسز کی طرف سے جنگی ڈھال کیوں ۔ہماری زرخیز زمینوں ،میوہ باغات اور رہائشی جگہوں پر سرکاری فورسز کا ناجائز قبضہ کیوں ۔ انہوںنے بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی طرف سے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کی پاسداری کرے۔ انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام، انہیں جیلوں میں نظربند کرنے اور زیر حراست قتل کے واقعات کا نوٹس لے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرکے انہیں ان کا بنیادی حق دیا جائے جن کا ان سے وعدہ کیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے جن میں حریت رہنماؑ ظفراکبر بٹ بھی شامل تھے خطاب کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے دیرینہ حل کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرے۔ انہوںنے بھارت پر کشمیر سے فوجی انخلائ، کالے قوانین کا خاتمہ اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کے مذاکرات کی راہ ہموار کرے جن میں کشمیریوں کی حقیقی قیادت کو بھی شامل کیا جائے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل علاقے سے مکمل فوجی انخلاءمیں مضمر ہے۔
مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے سیاسی طور حل کرنے کی ضرورت ہے اسلئے پاکستان ،بھارت اور کشمیری عوام کے ما بین مذکراتی عمل کو آگے بڑھا نا بے حد ضروری ہے ۔ حقوق انسانی و بین الاقومی برادری کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنا ایک مثبت کردار اداکرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں حق وانصاف پرمبنی عوامی تحریک کو طاقت کے بل پر ہر گز دبایا نہیں جا سکتا ۔اسلئے ہماری منصفانہ جدو جہد کوحکومت ہندطاقت کے بل پر ہر گز دبا نہیں سکتی۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے زمینی سطح پر حالات کو سازگار بنانے کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے ضروری ہیں۔(۱) کشمیر سے مکمل طور پر فوری انخلائ(۲) ڈسٹرب ایریا ایکٹ(disturb area act) اور کالے قوانین کو فوری طور پر کالعدم قرار دینا۔(۳) انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرانا اور حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیموں کو کشمیر آنے کی اجازت۔(۴) عوام کو اپنے جذبات اور احساسات کے اظہار کیلئے پر امن جلسہ و جلوس کی اجازت(۵) تمام سیاسی نظر بندوں کی غیر مشروط رہائی۔ e.mail,jakaf12@gmail.com Phone
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment