Tuesday, March 25, 2014

سرینگر25مارچ //کے این این // سالوےشن مومنٹ کے چےئر مےن ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ الیکشن حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا ، الیکشن ریفرنڈم اور نہ ہی رائے شماری ہے یہ صرف ایک ڈھونگ ہے اور اس الیکشن پراسس کو ہم مسترد کرتے ہیں کشمیری عوام نے آزادی کیلئے قربانیاں دی ہیں نہ کہ الیکشن اور مرعات ومفادات کیلئے دی ہیں۔ کشمےر نےوز نےٹ ورک کو موصولہ بےان کے مطابق سینئر مزاحمتی لےڈر ظفر اکبر بٹ نے جاری رابطہ عام مہم کے تحت ایک وفد کے ہمراہ سویئہ ٹینگ، لسجن،گنڈبل اور پادشاہ باغ سرینگرکا دورہ کیا۔ کارنر میٹنگوں میں لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیراور بلخصوص وادی کے چپہ چپہ میںمقیم عوام نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے قربانیاں دی ہیں اور ھندوستان کی غلامی سے نجات پانے کی تحریک کو پائیہ تکمیل تک پہنچھانے کیلئے جان و مال سے سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور عنقریب خداوندکریم کے فضل و کرم اور دی جانے والی قربانیوں سے ریاست میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ نام نہادالیکشن ڈرامہ حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا ، الیکشن ریفرنڈم اور نہ ہی رائے شماری ہے یہ صرف ایک ڈھونگ ہے اور اس الیکشن پراسس کو ہم مسترد کرتے ہیں کشمیری عوام نے آزادی کیلئے قربانیاں دی ہیں نہ کہ الیکشن اور مرعات ومفادات کیلئے دی ہیں


سرینگر25مارچ //کے این این // سالوےشن مومنٹ کے چےئر مےن ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ الیکشن حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا ، الیکشن ریفرنڈم اور نہ ہی رائے شماری ہے یہ صرف ایک ڈھونگ ہے اور اس الیکشن پراسس کو ہم مسترد کرتے ہیں کشمیری عوام نے آزادی کیلئے قربانیاں دی ہیں نہ کہ الیکشن اور مرعات ومفادات کیلئے دی ہیں۔ کشمےر نےوز نےٹ ورک کو موصولہ بےان کے مطابق سینئر مزاحمتی لےڈر ظفر اکبر بٹ نے جاری رابطہ عام مہم کے تحت ایک وفد کے ہمراہ سویئہ ٹینگ، لسجن،گنڈبل اور پادشاہ باغ سرینگرکا دورہ کیا۔ کارنر میٹنگوں میں لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیراور بلخصوص وادی کے چپہ چپہ میںمقیم عوام نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے قربانیاں دی ہیں اور ھندوستان کی غلامی سے نجات پانے کی تحریک کو پائیہ تکمیل تک پہنچھانے کیلئے جان و مال سے سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور عنقریب خداوندکریم کے فضل و کرم اور دی جانے والی قربانیوں سے ریاست میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ نام نہادالیکشن ڈرامہ حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا ، الیکشن ریفرنڈم اور نہ ہی رائے شماری ہے یہ صرف ایک ڈھونگ ہے اور اس الیکشن پراسس کو ہم مسترد کرتے ہیں کشمیری عوام نے آزادی کیلئے قربانیاں دی ہیں نہ کہ الیکشن اور مرعات ومفادات کیلئے دی ہیں © ©۔پتھری بل،مثرھل،گاگرن،شوپیان،گاو ¿ کدل،حول،بجبہاڑہ،ھندوارہ،کپوارہ و دیگر سانحات سے دئے گئے زخم ابھی تازہ ہیں کشمیری عوام اسکو نہیں بھولے ہیں۔ ظفر اکبر بٹ نے مزار شہداءلسجن (بی)پر حاضری دیکرتین سگے بھائیوں شہید عبدالحفیظ راتھر،عبدالقیوم راتھر،نورلعالم راتھر، کے علاوہ علاقے کے شہداءامتیاز احمد بٹ،بشیر احمد ملک ،فیاض اسکندر،سیف اللہ ،سرورخان، بلال مصطفی ،علی محمد حجام،محمد مقبول بٹ ،خضر محمد آخون ، مشتاق احمد، جاوید احمد ماگرے ، طارق احمد شیخ ،فرحت احمد،بلال سنگین و دیگر شہداءکو درجات بلندی کی دعاءاورخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا جہاں جاو ¿ وہاں شہداءکے قبرستان نظر آتے ہوئے یہ صدا دے رہے ہیں کہ آزادی کیلئے دی گئی قربانیوں کی حفاظت کے ساتھ سا تھ شہیدوں کے چھوڑے ہوئے ادھورے مشن کو منزل تک لے جانے کیلئے سیاسی سطح پر جدجہد کو جاری رکھا جائے۔ظفر اکبر نے سرکردہ حریت لیڈر حسنُ البنا ءاور معروف حریت پسند غلام محمد گنائی ،غلام نبی ،محمد یاسین،غلام محی الدین کے گھر جاکرانکی والدہ محترمہ اور شہیدشیخ عبدالعزیز و مرحوم آخون کی نزدیکی رشتہ دار خاتون حاجرہ بیگم زوجہ محمد اسماعیل گنائی کے وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ،لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے رفیق و شفیق مرحومہ کی تحریکی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ اس خاندان نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے نمایاں رول ادا کیا جسکو فراموش نہیں کیا جاسکتاہے اس موقعہ پرمرحومہ کیلئے مغفرت ، اورلواحقین کی صبر کیلئے دعاءکی گئی۔دریں اثناءترجمان نے کہا کہ تنظیم کا ایک اعلی وفد ظفر اکبر بٹ کی قیادت میں اسی ہفتہ نئی دہلی روانہ ہوگا جہاں وہ پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے پروگرام کے مطابق 2اپریل کو دی جانے والی دعوت میں شرکت کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

No comments:

Post a Comment