Friday, March 28, 2014

سرینگر28مارچ //کے این این // سالویشن مومنٹ کے چےئر مےن ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے اور اقتدار حاصل ہونے کے بعد مرکزی حکمران کشمیری مظلوم قوم کا استحصال کرتے ہیں ۔کشمےر نےوز نےٹ ورک کو موصولہ بےان کے مطابق انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو ایشو بناتے ہیں پاکستانی امور خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس تنازعہ کشمیر عوام کی قربانیوں کا استحصال کرکے صرف اور صرف اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ظفراکبر بٹ نے کہا کشمیر ی عوام نے قربانیاں اپنا پیدایشی حق آزادی اور کشمیر کے منصفانہ حل کےلئے دی ہیں نہ کہ کسی کو اقتدا ر میں لانے کیلئے دی ہیں۔ظفر اکبر بٹ نے جلیل اندرابی،اشفاق مجید وانی ،ڈاکٹر گورو،شبیر صدیقی و دیگر شہداءکشمیر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر پاک خون سے عبارت ہے جسکی ہر صورت میں حفاظت کی جائے گی ۔ دریںاثناءترجمان نے سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ کی جمعرات شام سے گھر میں نظر بندی کی مذمت کرتے ہوہے کہا کہ سیاسی سطح پر اپنی جائز آواز کو بلند کرنے پر حکمرانوں کی طرف سے پابندیاں عائد کرنے سے حریت پسند قایدین و کارکنان کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ ترجمان نے کہا کہ ظفر اکبر نے کشمیراعظمی کے رکن عملہ فردوس احمد کے والد غلام قادر کے انتقال اور عالمی ریڈکراس کیمٹی کے ممبر اور صحافی سریندر سنگھ اوبرائی(لولی سنگھ) کی اہلیہ کی موت پر نہایت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فردوس احمد اورلولی سنگھ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔


No comments:

Post a Comment