سرینگر/23مارچ/کے این ایس / سینئرمزاحمتی لیڈرظفراکبربٹ نے ’عبدالمجیدڈار کی خدمات کوناقابل فراموش‘قراردیتے ہوئے کہاکہ سابق عسکری کمانڈرنےمیدان عمل میںاپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا۔کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق ۳۲ مارچ یوم پاکستان اور عبدالمجیدڈار کی برسی کے حوالے سے صدر دفتر سالویشن مومنٹ پر ایک دعاءمجلس کا انعقاد ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے ۳۲ مارچ ےوم پا کستان کے موقعہ پر پا کستانی عوام ،حکمرانوں اور حزب اختلاف کے لےڈران کو تنظیم اورکشمےر ی قوم کی طرف سے مبارکباد پےش کی ہے ۔ظفر اکبر نے اپنے مبارکبادی کے پےغام مےں پا کستانی قوم کے بلند حوصلہ کا ذکر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کشمےر ےوں کی جد وجہد آ زادی کی سےاسی ،سفارتی اور اخلاقی سطح پر حماےت کر کے جو غےر معمولی تارےخی رول پا کستانی قوم نے ادا کےا ہے اسکے لئے پوری کشمےر ی قوم ان کی شکر گذار ہے ۔ انہوں نے عالم اسلام مےں پا کستان کی اہمےت بےان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پا کستان نہ صرف کشمےر ی قوم کی امےدوں کا مرکز ہے بلکہ پورے عالم اسلام کے امیدوں کا محور و مرکز ہے ۔انہوں نے کہا ہمارا ماننا ہے کہ جنوبی اےشاءمےں دیرینہ مسایل بشمول تنازعہ کشمیر کے حل اور قےام امن کےلئے اےک مضبوط پا کستان اہم رول ادا کر سکتا ہے ۔ ظفر اکبرنے امےد ظاہر کی کہ پا کستان کی موجودہ حکومت حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے مختلف لےڈران اور پا کستانی عوام بلا کسی تفرےق کے پا کستان کے استحکام کےلئے مل جل کر کام کر کے پا کستان کو مو جودہ غےر ےقےنی صورت حال سے با ہر نکالنے مےں کا مےاب ہو نگے اور قائد اعظم محمد علی جناح اور شا عرمشرق علامہ اقبال کا خواب مضبوط و مربوط خدادمملکت پاکستان کا شرمندہ تعبیر کریں گے۔انہوں نے اس امےد کا بھی اظہار کےا کہ حکومت پا کستان اور پا کستانی عوام بلا کسی تفرےق کے اسوقت تک کشمےر ےوں کی سیاسی جد وجہد آ زادی کی حماےت کر تے رہےںگے جب تک کشمےر ی اپنا پےدائشی حق ،حق خودارادےت حاصل کر نے مےں کا مےاب نہےں ہو تے ہےں ۔بیان کے مطابق ظفر اکبر بٹ نے سرکردہ آزادی پسند عسکری و سیاسی رہنماءعبدالمجید ڈارکو انکی (۱۱)گیارہویں برسی پرانکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا کہ شہید موصوف نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے نمایاں رول ادا کیا جسکو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے شہید موصوف نے دور اندیشی کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے ملک ھندوستان،پاکستان اور میدان عمل کشمیر میںاپنے صلاحتوں کا لوہا منواکر داد حاصل کی۔اس موقعہ پر شہید ڈار ، حاجی عبدالغنی بٹ، حاجی محمد اسلم خان،امتیاز احمد،فاروق مرچہ، اصغر عبدالرحمان،محمد ایوب بانڈے،روف رسول،حاجی بلال،مشتاق احمد بابو،غلام رسول،سمیر احمدسمیت دیگر شہداءکشمیر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میںظفرنے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر پاک خون سے عبارت ہے جسکی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہی نہیں بلکہ اُن کے مشن آزادی کشمیر کی منزل کوحاصل کرنے تک سیاسی جدوجہد کوجاری رکھنا ہماری اولین ذمہ داری بنتی ہے۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی ،کشمیر کی آزادی ،سیاسی حریت پسند محبوسین کی رہائی اور شہداءکی درجات بلندی کیلئے خداوند کریم سے دعامانگی گئی۔تقریب اور کارکنوں کے علاوہ مولانا مشتاق احمد، عبدالحمید،شفیع کشمیری،بیگ اعجاز،مولوی رشید،محمد عمر،منظور احمد،جاوید احمد،فاروق احمد،مولوی رفیق نے خصوصی طور شامل ہوئے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment