بارہمولہ/5مارچ/کے این ایس / نوجوان اسکالر طاہر رسول صوفی کی پہلی برسی کے موقعہ پر مرحوم کے آبائی گھر واقع محلہ گنائی حمام بارہمولہ میں دن بھر تعزےتی مجالس کا اہتمام کیا گےا جبکہ اس دوران سالویشن مومنٹ کے چےرمین ظفر اکبر بٹ اور لبریشن فرنٹ کے سینئر لیڈران شوکت احمد بخشی و نور محمد کلوال سمےت کئی علیحدگی پسند لیڈران اور حقوق انسانی کارکنان نے غمزدہ کنبہ کی ڈھارس بندھائی کے ساتھ ساتھ مرحوم کے حق میں منعقدہ دعائیہ مجالس میں بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر طاہر رسول کے والد غلام رسول صوفی اور برادر اکبرسجاد رسول صوفی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھےں گے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شہر خاص بارہمولہ کے محلہ گنائی حمام میں پھر ایک مرتبہ غم و اندوہ کی صورتحال نظر آئی کیونکہ ایک سال قبل یعنی 5مارچ 2013 کو فوج کی 46آر آر سے وابستہ اہلکاروں نے اس علاقہ کے ایک ہونہار نوجوان طاہر رسول صوفی کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا تھا جبکہ سرکار اور ضلعی انتظامیہ کی ہداےت پر قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں یہ واضح کیا گےا ہے کہ 5مارچ 2013کو فوجی اہلکاروں نے بغےر کسی جواز کے ایک نوجوان طاہر رسول صوفی کے علاوہ ایک14سالہ کم عمر لڑکے کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتےجے میں نوجوان طاہر رسول جاں بحق ہوا اور 14سالہ کم عمر لڑکا عمر بھر کیلئے جسمانی طور معذور بن کر رہ گےا ۔نمائندے کے مطابق محلہ گنائی حمام میں واقع غلام رسول صوفی کے گھر میں بدھ کی صبح سے ہی تعزےت پرسی کیلئے آنے والے لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور پورے دن نوجوان طاہر رسول کے حق میں خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام بھی کیا گےا ۔اس دوران سالویشن مومنٹ کے چےرمین ظفر اکبر بٹ ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے یہاں تعزےت پرسی کیلئے آئے اور انہوں نے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزےت کا اظہار کرنے کے ساتھ سرینگر/05مارچ/کے این ایس / حریت کانفرنس (ع)نے طاہر رسول صوفی ساکن بارہمولہ کو ان کی پہلے برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل ناحق میں ملوث مجرمین کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہ عملانے کے حوالے سے ریاستی انتظامیہ نے جو غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہو اہے وہ کشمیری عوام کے تئیں ان کی انتقام گیرینہ پالیسی کا واضح اظہار ہے۔کے اےن اےس کو مو صولہ بےان کے مطابق حریت کانفرنس کے شعبہ رابطہ عامہ کے سربراہ ظفر اکبر بٹ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں مولوی رشید ،مولوی مشتاق احمد، محمد شفیع کشمیری ، فاروق احمد ، مشتاق احمد اور بشیر احمد وغیرہ شامل تھے نے بارہمولہ جا کر شہید کی برسی کے حوالے سے منعقدہ دعائیہ مجلس میں شرکت کی اور شہداءکشمیرکو ان کی قربانیوںپر خراج عقید ادا کیا ۔ ظفراکبر بٹ نے کہا کہ طاہر رسول جو کہ اےک پی اےچ ڈی اسکالر تھاجس کو فوج نے5مارچ2013 میں افضل گورو کی شہادت کے بعد بے پناہ عوامی غصہ کے اظہار پر جاں بحق کیا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو حکومتی سطح پر جس بے رحمی کے ساتھ مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عدل و انصاف کے تقاضوں کے منافی کاروائیوںکے ذریعے یہاں کے عوام کے حوصلوں کو پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ کسی بھی طور تحریک مزاحمت کے تئیں لوگوں کی وابستگی کو متزلزل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوںنے سویہ بگ بڈگام کی بزرگ خاتوں محترمہ مہتاب بیگم جو متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ جناب سید صلاح الدین کی والدہ نسبتی بھی ہے کے انتقال پر ان کی آخری رسومات میں شرکت اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کےلئے سویہ بگ جا کر لواحقین کو حریت قیادت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوںنے حریت چیرمین کا تعزیتی پیغام مرحومہ کے لواحقین تک پہنچایا اور ان کی بلند درجات کےلئے خصوصی دعا کی۔
Zaffer visited
Baramullah paid tributes to Tahir Rasool on his martyrdom anniversary He also
participated in the funerals of Mother in law of UJC chairman Syed salah u din
at soibug badgam.
Srinagar, March 5,
2014:
Senior APHC Leader and
Jammu Kashmir salvation movement chairman, Zaffer Akbar Bhat today besides
strict restrictions laid by security forces, visited Baramullah and paid
glowing tributes to Tahir Rasool on his 1st martyrdom
anniversary.
Accompanied by several
party leaders and activists including Molvi Mustaq, Molvi Mohd Shafi, Abdul
Rashid, Farooq Ahmad, Zaffer Akbar Bhat condemned the restrictions put by
authorities in the district which is observing a complete shutdown today on the
martyrdom anniversary of Tahir Rasool who was killed by troops last year when
they were peacefully protesting against the atrocities and Afzal Guru
conviction.
Zaffer expressed
solidarity and sympathy with the family of Tahir Rasool who was pursing his PhD
degree from outside valley. He said that security forces have laid down bribed
wires on main bridges leading to district while as locals are being not allowed
to visit the martyrs family. He pledged to continue the ongoing freedom
struggle for which lakhs of innocent youths of Kashmir have laid down their
precious lives for the bright future of the Kashmiri nation.
Meanwhile Zaffer Akbar
Bhat has condemned the harassment facing Kashmiri students outside the state.
“It is very unfortunate that Indian civil society has maintained a criminal
silence over the issue the suspending students from Meerut University.” Zaffer
said, adding for clapping of Pakistani Crickets team’s win Kashmiris are being
thrashed, beaten and even thrown out from universality evidently proves the
humanity of Indian civil society.
He appealed Indian
civil society and intellectuals to play a role so that academic future of
students remains safe and protected.
Meanwhile Zaffar
Akber Bhat alongwith delegation visited soibugh Budgam and participated in
funerals of Mother in law of UJC chairman Syed salah u din and expressed
solidarity with the bereaved family. He said that deceased was great lady and
sincere towards Islam and movement.
No comments:
Post a Comment