سری نگر یکم جنوری - کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے عوامی ربطہ مہم کے پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے پلوامہ ،پنگلنہ ،پہو ،شوپیان ،سیدہ پورہ ،امام صاحب ،زینہ پورہ ،آرونی اور دیگر علاقہ جات کا تنظیمی دورہ مکمل کیا ۔عوامی رابطہ مہم کے خصوصی مقاصد کی مکمل تفصیلات کے ساتھ ظفر اکبر بٹ نے وضاحت کرتے ہوئے تحریکی پیغام کو بہ طریقہ احسن اپنی جامع تقریر میں عوامی الناس تک غیرمبہم الفاظ میں پہنچادیا ۔
دریں اثناءجناب بٹ صاحب نے زینپورہ تشریف لےکر تحریکی رہنما مرحوم عبدالجبار ڈار کی تعزیت کا فریضہ بھی ادا کیا اور رابطہ مہم کے سفر کے دوران صاحب موصوف نے پنگلنہ تشریف لیکر شوکت احمد اور فاروق احمد کی مرحوم والدہ محترمہ کے فوت ہونے کے ضمن میں بھی تعزیت کا فریضہ ادا کیا پنگلنہ میں ہی بٹ صاحب نے میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کے سیکرٹری طارق احمد بچھ کی والدہ نسبتی کے انتقال ہونے کے ضمن میں بھی تعزیت کا اسلامی فریضہ انجام دیا ۔ عوامی رابطہ مہم تنظیم کے عظیم تر مقاصد کی آبیاری کرنے میں عرصے سے ایک مقدس مشن کے طور پر جناب ظفر اکبر بٹ کی سربراہی میں جاری ہے جس کو عوامی حلقوں میں کافی مقبولیت بھی حاصل ہے۔صاحب موصوف نے غیر معمولی عوامی رابطہ مہم کے دورے کے دوران جماعت اسلامی اور حریت کانفرنس کے باضمیر بزرگ رہنما قاضی احد اﷲ صاحب کے گھر واقع سیدہ پورہ شوپیان تشریف لے کر اُنکی مرحومہ رفیق حیات کے انتقال کے ضمن میں تعزیت پُرسی کا اسلامی فریضہ بھی انجام دیا ۔جناب بٹ صاحب نے تحریکی ذمہ داریوں اور فرائض کے تقاضوں کے عین مطابق حریت رہنما قاضی احد اﷲ صاحب کے شہید ہوئے فرزند کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔ صاحب موصوف نے رابطہ مہم کے دوران عوام الناس تک تنظیم کا یہ پیغام اپنے مقدس مشن کو منطقی انجام تک پہچانے میں اُن کے مثبت تعاون کیلئے پُر امید ہے اور چشم براہ ہے۔

No comments:
Post a Comment