Thursday, January 7, 2010

لالچوک واقعہ میں شہید ہوئے مجاہدین اور محمد اکبر لون کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت




کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے لالچوک واقعہ میں شہید ہوئے مجاہدین اور واگمنہ ٹنگمرگ کے رہنے والے اور پیٹرول پمپ پر ملازمت کرنے والے محمد اکبر لون کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ قربانیاں تحریک آزادی کا حصہ ہوا کرتی ہے اور جن لوگوں نے مقدس تحریک کیلئے قربانیاں دی ہیں وہ کبھی بھی رائیگاں نہیں ہونگی
۔انہوں نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے کیمرہ مین روف احمد سمیت دیگر عام شہریوں کی صحتیابی کیلئے بھی دُعاءکی
دریں اثناءظفر اکبر بٹ نے مشتاق احمد کی قیادت میں تنظیم کے ایک وفد کو شہید ہونے والے محمد اکبر لون کی نمازہ جنازہ میں شرکت کرنے کے علاوہ ماگام روانہ کیا ۔ جہاں وفد نے دو روز قبل پیش آنے والے واقعہ کے دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے انہیں آپس میں اتفاق و اتحاد قائم رکھنے کی ہدایت کی۔اس دوران انہوں نے ماگام ،کھور اور اس سے ملحقہ علاقوں کے ذی شعور اور ذی عزت شخصیات سے اس حوالے سے ملاقاتیں کی ۔ ادھر ظفر اکبر بٹ نے سینئر حریت رہنما جناب فضل الحق قریشی کی عیادت کے علاوہ لالچوک میں زخمی ہونے والوں کی خبر گیری کے ساتھ ساتھ مرحوم مولانا احرار صاحب کی زوجہ محترمہ کی صدر ہسپتال میں عیادت کی علاوہ ازیں انہوں نے عبدلحمید مانچھوا کی والدہ محترمہ ،مرحوم فتح بٹ مانچھوا ،فاروق احمد وانبل کی والدہ محترمہ ،محمد شفیع وانی وانہ بل کے مامو ں کے فوت ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کی۔

No comments:

Post a Comment