Friday, January 8, 2010

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے اندروسہ کھریو اور لالچوک وقعہ میں شہید ہوئے ظہور احمد میر ، شہید الطاف احمد میراور شہید منظور احمد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر کی گونج عالمی اداروں میں سنائی دے رہی ہے
۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مقدس تحریک آزادی کشمیر کیلئے قربانیاں دی ہیں وہ کبھی رائیگاں نہیں ہونگے۔جنابٹ صاحب نے شہیدوں کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی جدو جہد جاری کھنے کا عہد کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری فورسز کشمیریوں کوگرفتاریوں اور شہادت کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور قابل قبول حل نکالا جاسکتا ہے جس سے برصغیر کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میںامن قائم ہوجائے گا۔ سالویشن مومنٹ کا اعلیٰ سطحی وفد سبزار احمد اور فاروق احمدکی قیادت میں چرسو ، اونتی پورہ و آرمولہ پلوامہ اور سیر سوپور گیا جہاں پر انہوں نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ اُن کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا۔ دریں اثناءجناب ظفر اکبر بٹ نے سرکاری فورسز کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے والے 16 سالہ طالب علم عنایت احمد خان ساکنہ ڈلگیٹ، کشمیر عظمیٰ و GK کے فوٹو جرنلسٹ امان فاروق ،نیوز 24 کے روف احمد اور دیگر زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور اُن کی صحتیابی کیلئے دعاءکی ۔انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیریوں کے ساتھ ساتھ صحافت سے وابستہ لوگوں کو بھی ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


عنایت احمد خان کو گولی کا نشانہ بنایا تھا آج بعد دپہر وہ کو وہ اس دنیا فانی کو رخصت کر گئے ۔اس کے نمازہ جنازہ میں سیکنڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اس کے دو نمازہ جنازہ پڑے گئے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے دوسرا نمازہ جنازہ پڑھایا ۔جہاں پر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

No comments:

Post a Comment