Saturday, February 8, 2014

8th feb kns

سرینگر 8فروری/کے این ایس / حریت کانفرنس کے تینوں دھڑوں سمیت لبریشن فرنٹ،سالویشن مومنٹ،مسلم لیگ، نیشنل فرنٹ،ماس مومنٹ مسل،م خواتین مراکز اور تحریک حریت نے’گرفتاریوں کے تازہ چکر اور مزاحمتی لیڈران کے خلاف کریک ڈاﺅن‘ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کو لاقانونیت کے بغیر کوئی نام نہیں کے ان ایس کے مطابق سالویشن مومنٹ کے ترجمان نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی برسیوں پر مظاہر پروگراموں اور ہڑتال کے پیش نظر سینئر حریت لیڈر وچیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ کو پچھلے تین دن سے مسلسل پولیس سٹیشن چھانہ پورہ میں بند کرنے کی شدید الفاظ میںمذمت کی۔ انہوں نے سالویشن مومنٹ کے فعال لیڈر و کارکن امتیاز احمد، نذیر احمد ،محمد شفیع،شبیر احمد،مظفر احمد، معراج الدین، سریر احمد، عادل احمد، شبیر احمد سمیت درجنوں جیل سے رہا ہوئے جوانوںکے علاوہ معتدد مزاحمتی لیڈروں کو مقامی تھانوں میں نظر بندی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اُچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آذادی کو دبایا اور نہ ہی ختم کیا جاسکتا ہےسالویشن مومنٹ مرحوم محمد مقبول بٹ اور افضل گورو کو انکی برسیوں پر شاندار الفاط میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم سے وابستہ کئی ذمہ داروں جن میںمولوی مشتاق،مولوی رشید،عدنان کشمیری اور مولانا مدثر صدیقی نے مختلف جگہوں پر شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گوروکی باقیات واپس لوٹانے کے حق میں بعد نماز جمعہ بھر پور مظاہرے کئے۔

No comments:

Post a Comment