سرینگر8فروری //کے این این // سالویشن مومنٹ نے مرحوم محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو انکی برسیوں پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے 9اور11 کواحتجاجی مظاہر وں اور ہڑتال کے پیش نظر سینئر حریت لیڈر وچیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ کو پچھلے تین دن سے مسلسل پولیس سٹیشن چھانہ پورہ میں بند کرنے کی شدید الفاظ میںمزاحمت کی۔کشمےرنےوز نےٹ ورک کو موصولہ بےان کے مطابق سالویشن مومنٹ کے ترجمان نے کہاکہ سالویشن مومنٹ طول و عریض میں اندھا دھند گرفتاریوں کے علاوہ تنظیم کے فعال لیڈر و کارکن امتیاز احمد، نذیر احمد ،محمد شفیع،شبیر احمد،مظفر احمد، معراج الدین، سریر احمد، عادل احمد، شبیر احمد سمیت درجنوں جیل سے رہا ہوئے جوانوںکے علاوہ معتدد مزاحمتی لیڈروں کو مقامی تھانوں میں نظر بندی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اُچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آذادی کو دبایا اور نہ ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔ سالویشن مومنٹ کے کئی ذمہ داروں جن میںمولوی مشتاق،مولوی رشید،عدنان کشمیری اور مولانا مدثر صدیقی نے مختلف جگہوں پر محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گوروکی باقیات واپس لوٹانے کے حق میں بعد نماز جمعہ بھر پور مظاہرے کئے۔ دریں اثناءترجمان نے ایک لیڈی ڈاکٹر کو نام نہاد وزیر کے ذریعے جنسی طور پر حراساں کرنے پر شدیدرد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسکو اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا قراردیا۔ انہوں نے وزیر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب سرکاری صحت کے علمبرداروں کے ہاتھوں خواتین کی عزت و ناموس غیر محفوظ ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment