سرینگر،17فروری: بیرونی وادی کے دورے کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے صوبہ جموں کی ایک غیر معمولی میٹنگ میں موجودہ حالات کا بغور سنجیدہ طور جائزہ لیا ہے جس میں تمام ذمہ داراں نے اپنی بھر پور شرکت سے تنظیم کی مستحکم فعالیت مفلصانہ طور رقم کر دی ۔چیرمین موصوف نے پیش آرہے واقعات اور معاملات کی تہہ میں گہرائی سے جانکتے ہوئے مدلل وضاحتوں کو سامنے لاکر قومی ترجمانی کی حق ادائی کا فریضہ بخوبی اس نشت میں ادا کیا ۔تنظیم کے جملہ اراکین اور حاضرین مجلس نے قومی نوعیت کے عوامی معاملات میں اپنے ہم وطنوں کی ترجمانی کرنے کے مسمم ارادے کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کے تنظیمی معاملاتوں منصوبوں کا عوامی مفاد میں آگے بڑھانے کا غیر مبہم الفاظ میں اقرار و اظہار کیا۔
جموں خطے کے حالیہ دورے کے دوران چیرمین موصوف کے ساتھ وادی سے اپنے عزیزو اقارب محبوسین سے ملاقات کرنے کیلئے آ ئے ہوئے کئی افراد نے اپنی ان شکایات کے ساتھ رجوع کیا کہ انہوں نے ملاقات کے دوران کورٹ بلوال،ادھمپور،کٹھوہ قید خانوں میں محبوسین کو ضروری سہولیات سے محروم پایا ۔جن کے قول کے مطابق ان محبوسین کو بنیادی ضروریات اور میڈیکل سہولیات سے بدستور محروم رکھا جارہا ہے۔کئی افراد نے اظہار افسوس کرتے ہوئے خلاصا کیا کہ ان کے محبوس عزیز و اقارب پر بلاجواز کئی کئی بار پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کے روایتی حربے کو آزماتے ہوئے ان کے مصائب و مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔حال ہی کے اس بیان اور ان خدشات ”کہ کشمیر سے باہر ہندوستان اور بیرونی ممالک میں مقیم کشمیریوں کی جائدادوں کو ضبط کیا جائے گا “کو ہدف تنقید بناتے ہوئے چیرمین موصوف نے اہل وطن کشمیریوںکو حاصل عالمی سطح کے انسانی حقوق کا مکمل دفاع کرتے ہوئے ایسے ممکنہ رکاری منصوبوں کی شدید مذمت کی ہے ۔چیرمین موصوف نے موجودہ حالات کی غیر مبہم الفاظ میں حقیقی سطح کی وضاحت کرتے ہوئے اس نوعیت کو صاف کیا کہ کشمےر کے اندر عوامی مشکلات اور مظالم میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہونا ہی جاری ہے ۔انسانی ہلاکتوں بلخصوص معصوم نوجوانوں کی ہلاکتوں کے المناک واقعات پر تاحال سرکار قدغن لگانے میں ناکام رہی ہے۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری عبدلروف خان کی قیادت میں ایک وفد نے طویل علات اور طویل قید بند سے نجات حاصل ہونے کے موقعہ پر حریت رہنما محمد سلیم ننھا جی کی رہائش گاہ پر جاکر اہل خاندان کو مبارک باد دی اور ان کے صحت کی خبر گیری کے ساتھ ساتھ ان کے جلد صحت یاب ہونے کیلئے وہاں پر دعا کی گئی ۔ ادھر کیموہ کلگام میںمظاہرین اور نیم فوجی دستوں میں واقعہ ہوئی جھڑپوں کے دوران حفاظتی دستوں کی طرف سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہونے والوں کی تعزیت کیلئے سبزار احمد کی قیادت میں تنظیمی زعما ءپر مشتمل ایک خصوصی وفدنے جاکر ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی رسم ادا کی اور اپنے اس پیغام کے علاوہ ان کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی
Thursday, February 18, 2010
کورٹ بلوال،ادھمپور،کٹھوہ قید خانوں میں محبوسین کو ضروری سہولیات سے محروم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment