سرےنگر 22 فروری کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ نے عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں جموں دورے کے دوران مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے رابطہ قائم کر کے ان کو مسئلہ کشمیر اور ہومن رائٹس کے حوالے سے حریت کانفرنس کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔اور کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی رابطوں میں سراعت لائیں ۔جناب ظفر اکبر بٹ نے اپنے ایک بیان میں بارہ مولہ کے محمد اسحاق لون ولد غلام نبی لون ساکنہ دیوان باغ کو شدید زخمی، سرینگر کے مائسمہ علاقے کے اویس احمد کی گرفتاری اور سوپور میں فورسز کی طرف سے بڑ رہی ظلم و تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز ظلم و تشدد اور گرفتاریوں سے تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتی ہیں بلکہ اسے یہ تحریک زیادہ مضبوط ہوتی جارہی ہے
ادھر سالویشن موومنٹ کا ایک وفد چیرمین کی ہدایت پر معراج الدین راتھر کی قیادت میں شہید طالب علم وامق فاروق
کے گھرگیا ۔جہاں پر انہوں نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ گزشتہ روز تنظیم کے جنرل سیکرٹری عبدالرو ¿ف کی قیادت میں وفد نے سالویشن موومنٹ کی جاری عوامی رابطہ مہم کے دوران ضلع سری نگر و ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں وفد کے شرکاءنے رواں تحریک آزادی کے دوران شہید ہونے والے افراد کے ورثاءسے ملاقاتیں کیں اور ان سے بھر پور ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ جہاں انہوں نے شہداءکے والدین سے اظہارتعزیت کی۔ اس موقع پر سالویشن موومنٹ کے سینئر رہنما عبدالرو ¿ف نے کہا کہ ہم شہید کے والدین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداءکا لہو ضرور رنگ لائے گا اور بھارتی فورسز کو جلدکشمیر سے نکلنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اسکے باوجود بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی اور حوصلے بلند ہیں۔

No comments:
Post a Comment