کل جماعتی حریت کانفرنس کے سےنئر رہنما ظفر اکبر بٹ اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین غلام احمد میر نے مشتر کہ پرےس کانفرنسجموں ہوٹل پریمر رزیڈنسی روڑ میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان عرصے سے منقطع مذاکرات کی حالیہ بحالی کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سےبالخصوص اور جنوبی ایشاءخطے کے امن و استحکام کےحوالے سے بالعموم نیک شگون ہے ۔ لیکن کشمےر یعوام کو شامل کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔
اپنے پیغام میں واضع کیا ہے کہ ”جموں کشمیر کی وحد ت ایک مکمل تاریخ ہے انہوںنے اس موقع پر پا ک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ ماحول قائم
کرنے کیلئے مذاکرات لازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے عمل سے ہی حل کیا جاسکتا ہے اور ان مذاکرات میں کشمیری عوام کی حقیقی نمائندوں کو شامل کیا جائے تاکہ مسئلہ کا پائیدار حل کیا جاسکے۔ انہوںنے جیلوں میں نظر بند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار پر بھی تفصیلی روشنی ڈال کر کہا کہ شبیر احمد شاہ کٹھوعہ جیل اور نعیم احمد خان کوٹ بلوال میں میں سخت علیل ہے انہوںنے عالمی برادری اور حقوق انسانی کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیاءکے خطے میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں کہ وہ علاقے میں حقوق انسانی کی پامالیاں روک دیں اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جموں و کشمیر سالوےشن مومنٹ کے چےرمےن او ر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سےنئر رہنما ظفر اکبر بٹ نے حالیہ گرفتاری کے سلسلے میں کھٹوعہ جیل میں محبوس حریت قائد شبیر احمد شاہ صاحب کے ساتھ ملاقات کی جن کے متعلق اطلاعات ہیں کہ موصوف کی صحت ناسازگار ہے۔ چیرمین ظفر اکبر بٹ جموں صوبے کے کورٹ بلوال ،ہیرانگر ،ادھمپور قیدخانوں میں پیپلز مومنٹ کے مرکزی ذمہ دار محمد سلیم ،عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ دار عبدالغنی شاہ اور جاوید احمد وانی اراکین وفد کو ہمراہ لیکر وہاں کشمیری محبوسین سے ملا قاتیں کیں۔ واضع کر دیا ہے کہ ان قیدخانوں میں کشمیری محبوسین کو قانونی طور پر حاصل جائز مراعات اور سہولیات سے منصوبہ بند حکمت عملی کے تحت محروم رکھا جارہا ہے جو کہ جمہوری تقاضوں کے تناظر میں افسوس ناک ہی قرار پاتا ہے ۔ کورٹ بلوال جیل بریک معاملے میں قید محبوسین کے ملاقات کیلئے جموں گئے ہوئے ان کے عزیز و اقارب نے چیرمین ظفر اکبر بٹکے ساتھ رابطہ کر کے اپنے مصائب کا خلاصہ کرتے ہوئے اظہار کیا ہے کہ ان محبوسین کی قید کی مدت ختم ہو چکی ہیں اُن پر دوسرا کوئی مقدمہ بھی نہیں چل رہا ہے ۔ اپنے حالیہ جموں صوبے کے طویل غیر معمولی تنظیمی دورے کے دوران ظفر اکبر بٹ نے پونچھ ،راجوری ،کشتواڑ ،دوڈہ علاقوں کا بھی دورا کیا اور وہاں عوامی رابطے کے دوران عوام الناس کی روز مرہ زندگی کے مصائب و مشکلات کا بغور جائزہ لیا ۔موصوف کو مقامی طور پر عوامی ترجمانوں نے فوجی دباﺅ کی شکایات سے آگاہ کیا۔ ظفر اکبر بٹ نے عالمی امن پسند برادری سے کشمیر میں جاری حقوق البشر کی پامالی کو روکنے کیلئے بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے فوجی دباﺅ کے خاتمے اور محبوسین حریت قائدین کی فوری رہائی کیلئے پُر زور الفاظ میں اپیل کی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment